نئی دہلی،14؍ (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتوار کو اترپردیش کی یوگی حکومت نے مبینہ طور پر پریاگ راج تشدد کے ماسٹر مائنڈ محمد جاوید عارف جاوید پمپ کا گھر بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا۔ پی ڈی اے کی اس کارروائی کا پریاگ راج تشدد سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ ایک ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران بی جےپی کی سابق اسپوک پرسن نوپر شرما نے پیغبر اسلام کو لے کر جو گستاخی کی تھی جس کے بعد پورہے ملک میں اس بات کو لے کر تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ پریاگ راج میں بھی تشدد اور مظاہرے ہوئے تھے جس کے ماسٹر مائنڈ مبینہ طور پر جاوید کو بتایا جارہا ہے۔ جاوید کے گھر کو گرانے کی کارروائی بھی اتفاق سے تشدد ومظاہرے کے دو دن بعد ہی کی گی۔ جاوید سماج کے اہم ممبر اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کےکارکن بھی ہیں اور ان کی بیٹی آفرین فاطمہ پارٹی کی طالبہ برانچ کی فیٹنٹی مومینٹ کی قومی صدر ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کو 54سال کے جاوید پمپ کو گرفتار کرنے کے بعد یہ دعوی کیا کہ وہ جمعہ کے اس مظاہرے کی سازش کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ ایس ایس پی اجے کمار نے دعوی کیا کہ تفتیش کے دوران جاوید نے کہا کہ افرین اکثر ان کو مشورہ دیتی تھی۔